امریکا اور ایران میں تاریخی امن معاہدہ طے، دستخط 19 جون کو ہوں گے: شہباز شریف

0
507

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

وزیراعظم نے اس پیش رفت کو خطے اور دنیا کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کی حمایت کی ہے اور یہ معاہدہ عالمی امن کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا