پاکستان کی سفارتی کامیابی، وزیراعظم نے امریکا ایران معاہدے پر بطور ثالث دستخط کردیے

0
169

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ثالث کی حیثیت سے دستاویز کی توثیق کی۔

اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے صدر مسعود پزشکیان کی دستخط کرتے ہوئے تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے قیام اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم سفارتی قدم قرار دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا