پاکستان کے نامور کرکٹ صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

0
125

کراچی: پاکستان کے سینئر اسپورٹس صحافی اور معروف کرکٹ رائٹر قمر احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قمر احمد کا شمار پاکستان کے ابتدائی اور ممتاز کرکٹ صحافیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران دنیا بھر میں 400 سے زائد ٹیسٹ میچز، 600 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں اور متعدد آئی سی سی ایونٹس کی کوریج کی۔

23 اکتوبر 1937 کو اتر پردیش میں پیدا ہونے والے قمر احمد نے صحافت کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ انہوں نے 17 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کی اور قائداعظم ٹرافی میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت بھی کی۔

کرکٹ حلقوں میں انہیں ایک معتبر تجزیہ کار، مصنف اور کھیلوں کے ممتاز مبصر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت السلام مسجد، ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا