بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک، ہر صورت دفاع کریں گے: بلاول بھٹو

0
186

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو نشانہ بنانا افسوسناک اور شرمناک عمل ہے، اس لیے کوئی اس کا دفاع کرے یا نہ کرے، پیپلز پارٹی ہر صورت اس پروگرام کا دفاع کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق اور صوبے دونوں معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم قومی مفاد میں مل کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قومی مفاد میں تعاون کے فیصلے کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا بھر میں ایک کامیاب سماجی تحفظ کے منصوبے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور لاکھوں مستحق خاندانوں کی مدد کرچکا ہے۔ ان کے مطابق غربت کے خاتمے کے لیے اس پروگرام کو ختم کرنے کے بجائے مزید وسعت دی جانی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے کورونا وبا اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کیا اور عوام کو سہارا فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام تر تنقید اور پراپیگنڈے کے باوجود اس پروگرام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ملک میں انتہاپسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنا ہے تو عوام کا اعتماد جیتنا ہوگا، اور بی آئی ایس پی جیسے فلاحی منصوبے اسی اعتماد کی بنیاد ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا