میسی ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

0
433

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

آسٹریا کے خلاف میچ میں لیونل میسی نے اپنا 17 واں ورلڈ کپ گول اسکور کیا اور جرمنی کے سابق اسٹار فٹبالر میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میچ کے آغاز میں میسی ایک پینلٹی ضائع کر بیٹھے تھے، تاہم انہوں نے 39 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے نہ صرف ارجنٹینا کو برتری دلائی بلکہ فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام مزید روشن کر دیا۔

ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں اب لیونل میسی 17 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ میروسلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

تیسرے نمبر پر برازیل کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نازاریو 15 گولز کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ فرانس کے اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ڈیلس میں کھیلے گئے اس میچ میں لیونل میسی کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر انہیں عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا