نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

0
459

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے بجائے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ مئی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا