پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

0
486

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں بھی اضافے کا امکان ہے، جبکہ مہنگے ایندھن کے اثرات اشیائے ضروریہ اور دیگر خدمات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا