افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

0
258

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے معاملے پر پارٹی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مسائل پر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کی تجویز بہت سنجیدہ نوعیت رکھتی ہے، اور اس پر کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ میں مشاورت کے بعد ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا