پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

0
522

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 31 جولائی کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 306 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا