پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رجب بٹ اس وقت قانونی مقدمات کے باعث پاکستان میں موجود نہیں اور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر جشن منا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے قریبی دوست بھی شریک ہیں۔
مداحوں کی جانب سے رجب بٹ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔