جونیئر این ٹی آر شوٹنگ کے دوران زخمی

0
42

جنوبی بھارتی اداکار جونیئر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکار کی ٹیم نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ کام شروع کرسکیں گے۔

بیان میں زخموں کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، تاہم مداحوں کو یقین دلایا گیا کہ اداکار کی صحت اچھی ہے اور افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں جونیئر این ٹی آر، ریتک روشن کے ساتھ فلم ’وار 2‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا