ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر اب تک 6000 سے زائد سیاروں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ تعداد مختلف سائنسی طریقوں اور تجزیوں کے بعد منظور کی گئی ہے۔
یہ اعلان رواں ماہ سامنے آیا۔ ناسا کے مطابق مزید ہزاروں ممکنہ سیارے ابھی تصدیق کے منتظر ہیں۔ یہ کوئی نئی دریافت نہیں بلکہ اب تک کی مجموعی گنتی ہے جو اس سنگ میل تک پہنچی ہے۔
سیاروں کی دریافت کے لیے ماہرین نے کئی طریقے استعمال کیے، جن میں Transit Method (ستارے کی روشنی میں کمی جب سیارہ سامنے سے گزرے) اور Radial Velocity (ستارے کی روشنی میں معمولی تبدیلیاں) شامل ہیں۔
یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ ستاروں کے گرد سیاروں کا نظام عام ہے اور کائنات میں زمین جیسی دنیا کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔