ایشیا کپ : ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ

0
40

ایشیا کپ 2025 کا سپر فور مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں آج پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں تاکہ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوسکیں۔

یاد رہے کہ ویلالاگے کے والد 18 ستمبر کو افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جان نہ بچائی جا سکی۔

میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے کھلاڑی کو یہ افسوسناک خبر دی، جس پر وہ فوری طور پر وطن واپس گئے تھے۔ والد کی آخری رسومات 21 ستمبر کو کولمبو میں ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا