عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر

0
35

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی پوسٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

شہری غلام مرتضیٰ خان نے بیرسٹر ظفر اللہ ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سزا یافتہ قیدی کے اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی “انتشاری پوسٹس” غیر قانونی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے تحقیقات کر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کی نشاندہی کریں اور غیر قانونی و بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس کو بلاک کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سزا یافتہ قیدی کو سوشل میڈیا تک رسائی نہ دی جائے اور پی ٹی آئی کو بانی کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹس دوبارہ پھیلانے سے بھی روکا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا