پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون کی شروعات ہے، ایرانی صدر

0
26

نیویارک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نہ کبھی ایٹم بم بنانا چاہتا تھا، نہ ہی جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ انہوں نے امریکا و اسرائیل کے حملوں اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنانے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مسعود پزشکیان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا۔ اس سے قبل سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور یورینیئم افزودگی کے معاملے پر کسی دباؤ میں نہیں آیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا