دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 38 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے رشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیف حسن 69 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ بمراہ اور چکرورتی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب پاکستان اور بنگلادیش کا جمعرات کو ہونے والا میچ ورچوئل سیمی فائنل ہوگا، جس کی فاتح ٹیم بھارت کے مدمقابل فائنل کھیلے گی۔