اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینےکا فیصلہ واپس لے لیا

0
27

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کا اعلان واپس لیتے ہوئے معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا۔

چیئرمین کونسل علامہ راغب نعیمی کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ اجلاس کے اختتام پر زیر بحث آیا، کچھ ارکان کھانے کے وقفے میں اجلاس چھوڑ گئے اور نوٹ لینے والے عملے نے غلط فہمی میں فیصلہ ریکارڈ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل اس پر آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کرے گی۔

خیال رہے کہ کونسل کی جاری کردہ پریس ریلیز میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور زیادتی قرار دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کونسل نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان و نفقہ کی ادائیگی لازم قرار دی گئی تھی۔ کونسل کے مطابق یہ فیصلہ قرآن و سنت کے منافی ہے۔

کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے اداروں کے قیام کو مخصوص شرائط اور قانون سازی کے ساتھ مشروط کیا جبکہ دیت کے قانون میں مجوزہ ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سونا، چاندی اور اونٹ کی شرعی مقداریں قانون کا حصہ رہنی چاہئیں۔

مزید برآں، کونسل نے شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا سے تیار انسولین کے استعمال کی اجازت دی اور خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے اجتناب کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا