جہانیاں کے علاقے اڈا پل 14 روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے اسکول جانے والے بچوں کی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 بچیاں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں دو خواتین اور چھ بچے سوار تھے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔






