کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں نئی بسیں چلانے کی تیاریاں مکمل

0
205

کوئٹہ — بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

کمشنر کوئٹہ شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ نشستوں، سیکیورٹی کیمروں اور ماحول دوست انجنوں سے لیس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر بس کی اوسط لاگت تقریباً 3 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔ ان بسوں کو جلد کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز میں شامل کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسر علی درانی کے مطابق یہ منصوبہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکومت مزید بسیں خریدنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ صوبے بھر میں سفری سہولیات کو وسعت دی جا سکے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل ہوا ہے اور جلد بسیں عوامی استعمال کے لیے فعال کر دی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا