شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

0
207

اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کو خط لکھ کر ایف آئی آر نمبر 32 سے متعلق لیگل کمنٹس اور سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خط ڈائریکٹر کراچی زون کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

مراسلے میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، ساتھ ہی مقدمے کو سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے درخواست کی ہے کہ کیس میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کے نام مقدمے سے نکالے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا